کفر بکنے والے اور کفر کی حمایت کرنے والے کو مسلمان کے قبرستان میں دفن کرنا
سوال: منافقت کے عمل کرنے والے اور کفریہ کلمات بولنے والے، اور کفر کی حمایت کرنے والے، اور فتویٰ کے سم پر عمل نہیں کرنے والے کو مسلمان کے قبرستان میں دفن کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: ایسا شخص جو کفر بکتا اور کفر کی حمایت کرتا ہو، اسے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا حرام اور گناہ ہے۔ جبکہ اسی حال پر بغیر توبہ کیے مر گیا ہو۔
الاشباہ والنظائر باب الردۃ میں ہے۔ اذا مات علی ردتہ کم یدفن فی مقابر المسلمین والاھل ملۃ وانما یلقی فی حفرۃ کالکلب والمرتد اقبح کفرا من الکافر الاصلی
(فتاویٰ مرکز تربیت افتاء: جلد، 1 صفحہ، 327)