Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

جن سکولوں کفریہ و گمراہ کن اقوال پڑھائے جاتے ہوں، ان میں اپنے بچوں کو پڑھانے کا حکم


جن سکولوں کفریہ و گمراہ کن اقوال پڑھائے جاتے ہوں، ان میں اپنے بچوں کو پڑھانے کا حکم

سوال: اج کل ہندی انگریزی کے کورس میں اکثر کفریات و گمراہ کن اقوال پڑھائے جاتے ہیں۔ لہٰذا یہ پڑھانے، پڑھوانے پڑھنے والے، اور راضی رہنے والے، گمراہ کافر ہوئے یا نہیں؟ اگر ہاں تو مسلمان اب کیا کریں اور اپنا مقدس دین و ایمان بچانے کے لیے کہاں؟اور کیسے؟ پڑھوائیں، پڑھیں، پڑھائے؟

جواب: اگر واقعی ہندی انگریزی سکول میں گمراہ کن اور کفریہ اقوال پڑھائے جاتے ہیں۔ تو پڑھنے، پڑھانے، اور ان اقوال سے راضی رہنے والے گمراہ، اور دائرہ اسلام سے خارج ہو جائیں گے۔ خواہ انہیں ان اقوال کے کفریہ ہونے کا علم ہو یا نہ ہو۔

مسلمانوں پر لازم و ضروری ہے کہ ایسے سکول میں اپنے بچوں کو نہ بھیجیں بلکہ کسی ایسی سکول کو انتخاب کریں جس میں گمراہ کن اور کفریہ کلمات سے امن رہے۔

(فتاویٰ مرکز تربیت افتاء: جلد، 2 صفحہ، 84)