غیر مسلم میت کے ساتھ اس کے مرگھٹ تک جانا
سوال: زید غیر مسلم میت کے ساتھ اس کے مرگھٹ تک جاتا ہے، اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟
جواب: زید کا غیر مسلم میت کے ساتھ اس کے مرگھٹ تک جانا ناجائز و گناہ ہے۔ فتاویٰ امجدیہ میں ہے، کہ جبکہ ہندؤ موجود ہو تو مسلمان کی شرکت کی کوئی حاجت نہیں۔ بلکہ اس کی شرکت سے لوگوں کی کثرت ہو گی، اور جنازہ کافر کی شان نمایاں ہو گی جس کی ہرگز اجازت نہیں۔
اور اگر زید پر کافی دباؤ ہو جس سے بچنے کی کوئی صورت نہ ہو تو میت سے دور دور چلے جس سے یہ نہ معلوم ہو کہ کافر میت کے ساتھ ہے۔
(فتاویٰ مرکز تربیت افتاء: جلد، 2 صفحہ، 340)