غیر مسلم کی شیرینی پر فاتحہ دینا
سوال: زید نے ہندؤ کی شیرینی پر فاتحہ پڑھا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ ہندؤ کی شیرینی پر فاتحہ پڑھانا کیسا ہے؟ اور زید پر کون سا حکم شرع عائد ہوتا ہے؟
جواب: غیر مسلم کی شیرینی پر فاتحہ دینا، اور اس کے ثواب پہنچنے کا اعتقاد کرنا، جائز نہیں۔ کہ اس کی کوئی نیاز اور کوئی عمل قبول نہیں۔ زید اس کام سے توبہ کرے، اور ائندہ ہرگز ایسا نہ کرے۔
(فتاویٰ مرکز تربیت افتاء: جلد، 2 صفحہ، 340)