Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے کے ایمان اور نکاح کا حکم


شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے کے ایمان اور نکاح کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک مسلمان آدمی شیعہ کا جنازہ پڑھتا ہے جبکہ اس کو اس بات کا علم ہے کہ یہ جنازہ شیعہ کا ہے۔ تو ایسے آدمی کے ایمان اور نکاح کے بارے میں کیا حکم ہے؟ نیز ایک مسلمان لاعلمی میں شیعہ کا جنازہ پڑھتا ہے اور جنازہ پڑھنے کے بعد اس کو معلوم ہوا کہ یہ جنازہ شیعہ کا تھا۔ مذکورہ دونوں حضرات کے ایمان اور نکاح کے بارے میں کیا حکم ہے؟جواب: بشرطِ صحت سوال اگر آدمی کا رفض اس درجے کا ہے کہ سیدنا علیؓ کی الوہیت کا قائل ہو یا شیخینؓ کو گالیاں دیتا ہو اور سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر تہمت لگاتا ہو تو ایسے آدمی کو ایک صحیح العقیدہ جانتے پہچانتے ہوئے اور جائز سمجھتے ہوئے اس کے جنازے میں شامل ہو جائے تو ایسے شخص کے لیے تجدید ایمان اور تجدید نکاح ضروری ہے۔ اور اگر ایسے شخص کو جانتا پہچانتا نہیں ہے ویسے ہی جنازے میں شریک ہو گیا اور بعد میں پتہ چلا کہ یہ غالی شیعہ تھا یا اس کی جنازہ کو ناجائز سمجھتے ہوئے اس میں رسماً شریک ہوا ہو تو اس صورت میں تجدید ایمان اور تجدید نکاح کی ضرورت نہیں۔

وبهذا ظهران الرافضي ان كان ممن يعتقد الالوهيه في عليؓ او ان جبرائيل عليه السلام غلط في الوحي او كان ينكر صحبة الصديقؓ او يقذف السيدة الصديقةؓ فهو كافر لمخالفة القواطع المعلومة من الدين بالضرورة بخلاف ما اذا كان يفضل علياً او يسب الصحابة فانه مبتدع لا كافر كما اوضحته في كتابى تنبيه الولاة والحكام على احكام الشاتم خير الانام او احد اصحابه الكرا، وعليهم الصلاة والسلام:

(شامی:جلد:2:صفحہ:314)

الرافضي ان كان يسب الشيخينؓ ويلعنهما والعياذ بالله فهو كافر:

(هنديه:جلد:2:صفحہ:264)

فنقول لا يصلي على الكافر........ ولا تصل عليه لان الصلاة على الميت دعاء واستغفار والاستغفار للكافر حرام:

(محيط برهانی:جلد3:صفحہ:82)

وشرطها سته اسلام الميت وطهارته:

(در علي الشامی:جلد:1صفحہ:640)

ثم ان كانت نية القائل الوجه الذي يمنع التكفير فهو مسلم وان كانت نية الوجه الذي يوجب التكفير لا ينفعه فتوى المفتي ويؤمر بالتوبة والرجوع عن ذلك وبتجديد النكاح بينه وبين امراته كذا في المحيط:

(هنديه:جلد:3:صفحہ:283)

ومنها ان استحلال المعصية صغيرة كانت او كبيرة كونها معصية بدلالة قطعية وكذا الاستهانة بها كفر:(شرح فقه الاكبر:صفحہ:254)

(ارشاد المفتين:جلد:1:صفحہ:486)