Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

افرادِ امت کا تحفظ


(3) افرادِ امت کا تحفظ

شعائر اسلام کی حفاظت اور ان کا ہر آمیزش سے تحفظ یہ عظمتِ شعائر کے پیش نظر تھا، لیکن اسلام میں جملہ افرادِ اُمت کے ہر دُنیوی اور دِینی فتنے سے حفاظت یہ بھی حکومتِ اسلامی کے ذمہ ہے، کسی غیر مسلم اقلیت کی مذہبی آزادی اگر افرادِ اُمتِ محمدیہﷺ کے لئے کسی فتنے کا دروازہ کھولتی ہو تو مسلم سربراہ پر فرض عائد ہو جاتا ہے کہ وہ ایسا آرڈیننس نافذ کرے جس سے اسباب کی حد تک جملہ افرادِ اُمت کا پورا تحفظ ہو جائے۔