مجلس شوریٰ کے لیے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی مقرر کردہ تعداد اور ان کے نام
علی محمد الصلابیان کی تعداد چھ تھی، ان کے نام یہ ہیں: سیدنا علی بن ابی طالب، عثمان بن عفان، عبدالرحمٰن بن عوف، سعد بن ابی وقاص، زبیر بن عوام، طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہم ۔ سعید بن زید رضی اللہ عنہم عشرۂ مبشرہ میں سے تھے انھیں شاید سیدنا عمرؓ نے اس لیے چھوڑ دیا تھا کہ وہ قبیلۂ بنوعدی کے تھے۔
(البدایۃ والنہایۃ: جلد 7 صفحہ 142)
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اپنے اعزہ و اقارب سے امارت و خلافت کو دور رکھنے کے حریص تھے جب کہ ان میں اس کی اہلیت رکھنے والے لوگ موجود تھے، اس لیے آپ نے اپنے قریبی سعید بن زید کا نام خلافت کے امیدواروں کی فہرست میں شامل نہیں کیا۔
(الخلفاء الراشدون للخالدی: صفحہ 98)