Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کافر میت کے پاس جانا


سوال:  زید کا مکان کافروں کے محلہ میں ہے اس لیے میت وغیرہ ہونے پر کافر اس کے یہاں آتے ہیں۔ تو زید بھی ان کے یہاں میت ہونے پر جاتا ہے۔ لیکن زید کا کہنا ہے کہ میں ان کے غم میں شریک ہونے نہیں جاتا ہوں، بلکہ مجبوراً دکھاوے کے لیے چلا جاتا ہوں۔ تو کیا زید کا یہ فعل شرعاً درست ہے؟

جواب: اس کے تعلق سے حضور صدرا لشریعہ فرماتے ہیں کہ جب کہ ہندؤ موجود ہو تو مسلمان کی شرکت کی کوئی حاجت نہیں بلکہ اس کی شرکت سے لوگوں کی کثرت ہو گی اور اس سے جنازہ کافر کی شان نمایاں ہو گی جس کی ہرگز اجازت نہیں۔

(فتاویٰ مرکز تربیت افتاء: جلد، 2 صفحہ، 380)