اسلامی فوج کا ایک گروہ انتخاب کی نگرانی کرتا ہے اور گڑبڑ کو روکتا ہے
علی محمد الصلابیسیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کو طلب کر کے ان سے کہا: اے ابوطلحہ! اللہ تعالیٰ نے تم لوگوں کے ذریعہ سے اسلام کو غلبہ عطا کیا، اس لیے انصار میں سے پچاس لوگوں کو منتخب کرلو، اور ان سے مطالبہ کرو کہ اپنے میں سے ایک آدمی کو (گروہ کا امیر) منتخب کر لیں
(تاریخ الطبری: جلد 5 صفحہ 325، تاریخ الطبری: جلد 5 صفحہ 325)
اور مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے کہا: جب تم لوگ مجھے دفن کر دو تو ان لوگوں کو ایک گھر میں جمع کرو تاکہ وہ لوگ اپنے میں سے ایک آدمی کو (اپنے گروہ کا امیر) منتخب کرلیں۔