افضل کے ہوتے ہوئے مفضول کو ذمہ دار بنانے کا جواز
علی محمد الصلابیشوریٰ کے فوائد میں سے افضل کے ہوتے ہوئے مفضول کو ذمہ دار بنانے کا جواز ہے، اس لیے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجلس شوریٰ میں چھ لوگوں کو شامل کیا جب کہ سیدنا عمر فاروقؓ کو معلوم تھا کہ ان میں سے بعض دوسرے سے افضل تھے۔ یہ بات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی جانب سے گورنروں کی تعیین سے بھی معلوم ہوتی ہے اس لیے کہ آپ اس میں صرف دینی فضیلت کی رعایت نہیں کرتے تھے، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ شرعی سیاست کی بصیرت اور غیر شرعی سیاست سے دوری کا لحاظ رکھتے تھے، چنانچہ سیدنا عمرؓ نے معاویہ، مغیرہ بن شعبہ اور عمرو بن عاص رضی اللہ عنہم کو گورنر مقرر کیا جب کہ دین و علم میں ان لوگوں سے افضل لوگ موجود تھے، جیسے شام میں ابوالدرداء اور کوفہ میں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم ۔
(المدینۃ النبویۃ فجر الاسلام و العصر الراشدی: جلد 2 صفحہ 97)