Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

محرم میں تعزیہ و علم بنانے کا حکم


سوال: محرم میں تعزیہ و علم بنانا، مرغا اور کھچڑا امام باڑہ پر چڑھانا درست ہے یا نہیں؟

جواب: مرغا اور کھچڑا امام باڑہ پر چڑھانا جہالت و سفاہت ہے۔ شبیہ اور تعزیہ کے ساتھ شیعوں اور رافضیوں جیسا رسم و رواج برتنا اور غیر شرعی قیود کی پابندی کرنا جائز و حرام ہے۔ مسلمانوں پر فرض ہے کہ منکرات شرعیہ سے اجتناب کریں۔

(فتاویٰ شرعیہ: جلد، 3 صفحہ، 539)