محرم کے رسوم کا شرعی حکم
سوال: محرم میں تعزیہ بنانا اور جملہ مراسم کرنا جیسے کھیل تماشہ کرنا، ڈھول تاشہ بجانا، محرم میں کالا و سبز کپڑا پہننا اور کسی کے نام کا بدھی کفن پہننا اور بھیک مانگنا، غم منانا، تیل مہندی وغیرہ نہ لگانا، اس ماہ میں کوئی خوشی کا کام نہ کرنا، محرم کی مجلسوں میں جانا، نوحہ سننا، ماتم کرنا وغیرہ کیسا ہے؟
جواب: دور حاضرہ میں تعزیہ داری کی جو رسم ادا کی جاتی ہے وہ شرعاً ممنوع و ناجائز ہے، نوحہ و ماتم رافضیوں کا طریقہ ہے۔ اور وہ سارے رسوم جو غیر مہذب لوگ کرتے ہیں، شریعت اس کی اجازت نہیں دیتی۔
(فتاویٰ شرعیہ شریعت: جلد، 2 صفحہ، 612)