مروجہ تعزیہ داری اور اس میں چندہ دینا
مروجہ تعزیہ داری میں باجا گاجہ، رقص و سرور، نوحہ و ماتم کرنا جو رافضیوں کا شعار ہے وہ سب ناجائز ہیں۔ نا مشروع کاموں کے لیے چندہ دینا بھی جائز نہیں: قال اللہ تعالیٰ وَتَعَاوَنُوۡا عَلَى الۡبِرِّ وَالتَّقۡوٰى وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَى الۡاِثۡمِ وَالۡعُدۡوَانِ
(سورۃ المائدہ: آیت نمبر، 2)
اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ کرو۔
(فتاویٰ شرعیہ: جلد، 2 صفحہ، 533)