جنگ کے بعد امیر المؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی جانب سے اعلان
علی محمد الصلابیجنگ جیسے ہی رکنے لگی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی جانب سے اعلان کرنے والے نے اعلان کردیا کہ کسی زخمی کا کام تمام نہ کریں، کسی پیٹھ پھیر کر بھاگنے والے کا پیچھا نہ کریں، کسی گھر میں نہ داخل ہوں، جو ہتھیار ڈال دے وہ مامون ہوگا، جو اپنا دروازہ بند کرلے وہ مامون ہوگا، فوج کو مال غنیمت میں وہی ہتھیار اور گھوڑے ملیں گے جو میدان جنگ میں لائے گئے تھے، اس کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔ امیر المؤمنینؓ کی جانب سے اعلان کرنے والا اہل بصرہ میں سے ان لوگوں کے درمیان جو آپ سے برسرِ پیکار تھے اعلان کیا کہ ان میں سے جو بھی اپنا سامان آپ کے کسی فوجی کے پاس پائے تو وہ اسے لے لے۔
(استشہاد عثمان و وقعۃ الجمل: صفحہ 202)