شیعہ کا جنازہ پڑھنے اور اس کے لئے مغفرت کی دعا کرنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک شیعہ فوت ہوا، کیا اہلِ سنت و الجماعت سے تعلق رکھنے والے اس کا جنازہ پڑھ سکتے ہیں یا کہ نہیں؟ یا پہلے شیعہ پڑھ لیں اور بعد میں اہلِ سنت پڑھ لیں؟ اس کے بارے میں قرآن و سنت کی روشنی میں مسئلہ بیان فرمائیں؟
جواب: رافضی تبرائی اپنے کفریہ عقائد کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں اور غیر مسلم کا جنازہ پڑھنا اور اس کیلئے بخشش کی دعا کرنا حرام و ناجائز ہے۔
قرآن کریم میں ایسے لوگوں کے بارے میں ارشاد فرمایا:
وَلَا تُصَلِّ عَلٰٓى اَحَدٍ مِّنۡهُمۡ مَّاتَ اَبَدًا وَّلَا تَقُمۡ عَلٰى قَبۡرِهٖ
(سورۃ التوبہ: آیت نمبر، 84)
اور ان میں سے کسی کی میت پر بھی جنازہ نہ پڑھنا
اور نہ اس کی قبر پر کھڑے ہونا لہٰذا جنازہ پڑھنا جائز اور نہ ہی فاتحہ۔
(فتاویٰ بھکھی شریف: جلد، 1 صفحہ، 238)