اللہ، کائنات، زندگی، جنت اور جہنم سے متعلق امیر المؤمنین…

اللہ، کائنات، زندگی، جنت اور جہنم سے متعلق امیر المؤمنین حسن رضی اللہ عنہ کے خیالات

  علی محمد الصلابی

صفحہ 6 از 6

سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے بہت سارے ہونہار شاگرد تھے، جن میں سے آپ کے بیٹے حسن، مسیب بن نجبہ، سوید بن غفلہ، علاء بن عبدالرحمٰن، شعبی، ہبیرہ بن مریم، اصبغ بن نباتہ، جابر بن خالد، ابوالحوراء، عیسیٰ بن مامون بن زرارہ، ابویحییٰ عمیر بن سعید نخعی، ابومریم قیس ثقفی، طحرب عجلی، محمد بن اسحاق کے والد اسحاق بن یسار، سفیان بن لیل اور عمر بن قیس تھے۔

(تاریخ دمشق: جلد 5 صفحہ 14)

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے حق میں خلافت سے دستبردار ہونے کے وقت دنیاوی و ذاتی مصلحت پر امت کے اتحاد اور خون کی حفاظت کو مقدم رکھنے سے متعلق شریعت کے مقاصد کی گہری معرفت اور مصالح و مفاسد کے جاننے میں آپ کی باریک بینی اور علمی تبحر کا پتہ چلتا ہے۔


صفحہ 6 از 6