60 سال تک خطبوں میں حضرت علی رضی اللہ عنہ پر سب و شتم ہوتا رہا۔ (الخلفاء الراشدون)
مولانا ابوالحسن ہزاروی60 سال تک خطبوں میں حضرت علی رضی اللہ عنہ پر سب و شتم ہوتا رہا۔
(الخلفاء الراشدون)
الجواب اہلسنت
1: ۔ یہ روایت بھی بے سند اور دم بریدہ ہے نہ اس کی کوئی ابتدا ہے کہ حقیقت حال پر اطلاع پائی جا سکے اور ہم ابھی عرض کر چکے ہیں کہ اس مفہوم کی روایت نقل کے اعتبار سے درست ہے اور نہ ہی عقل کے اعتبار سے بلکہ قرآن و سنت کے خلاف ہونے کے ساتھ ساتھ حیدرکرار و امیر معاویہ رضی اللہ عنہما جیسے جلیل القدر صحابہ کرام کے اخلاق فاضلہ اور اوصاف جلیلہ کے یہ روایت منافی ہے۔
2: ۔ اس مفہوم کی روایات وضع کرنے والے لوط بن یحیی اور ہشام بن محمد الکلبی بغض و عداوت میں بھرے ہوئے رافضی تھے جن کو صحابہ کرامؓ پر طعن کرنے میں ہی چین آتا تھا ان کا مشن ان مقدس حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہ پر کیچڑ اچھالنا تھا لہذا ان رافضی دماغ میں پرورش پانے والی روایات کو اہل سنت کے خلاف الزام میں پیش کرنا ہرگز درست نہیں۔