سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما نہایت خوبرو، خوبصورت، سرخی مائل گورے رنگ کے تھے، آنکھیں کالی، رخسار نرم، داڑھی گھنی تھی، گردن جیسے چاندی کی صراحی، وسیع و عریض کندھے، درمیانہ قد، بہت ہی خوب صورت گھنگھریالے بال اور اچھے بدن والے تھے۔
(سیر أعلام النبلاء: جلد 3 صفحہ 49، أخبار الدول: صفحہ 105)
حسن رضی اللہ عنہ پر یہ خاص الہٰی عنایت و برکت تھی کہ سیدنا حسنؓ اپنے نانا صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ مشابہ تھے۔
(الحسن بن علی: فتیخان کردی: صفحہ 2)