Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

قاتلان امیر رضی اللہ عنہ شیعہ ہی تھے

  مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہ

اسی طرح امیر المومنین علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ بھی شہر کوفہ میں جو شیعان علیؓ کا مرکز تھا ایک ملعون کے ہاتھ سے شہید ہوئے۔ چنانچہ جلاء العیون اردو صفحہ 222 میں درج ہے:

پس جبرائیل نے کہا۔ محمدﷺ بدرستیکہ آپ کا برادر علی بن ابی طالب بعد آپ کے مقہور و مظلوم ہو گا اور اس امت کے منافق اس پر غالب ہوں گے اور اس سے غصب خلافت کریں گے اور آخر میں بدترین خلائق و بدترین اولین و آخرین و نظیر پئے کشندہ ناقہ صالح کے ہاتھ سے اس شہر میں جہاں ہجرت کرے گا وہاں شہید ہو گا اور وہ علی کے شیعوں اور فرزندان شیعہ کا محل و مسکن ہو گا۔

ابن ملجم قاتل جناب امیرؓ شیعہ تھا۔ جس نے آں جنابؓ سے بمنت و خوشامد بیعت کی تھی اور اپنے عہد و پیمان پر قسمیں کھائیں تھیں۔ چنانچہ کتاب مذکور کے جلد 1، صفحہ 199 میں ہے:

شیخ مفید وغیرہ نے بسند ہائے معتبر روایت کی ہے کہ جناب امیرؓ نے لوگوں سے بیعت لی۔ اس وقت عبدالرحمٰن بن ملجم مرادی ملعون آیا کہ حضرت سے بیعت کرے۔ حضرت نے اس کی بیعت قبول نہ فرمائی یہاں تک کہ تین مرتبہ حضرت کی خدمت میں آیا اور مرتبہ سوم میں حضرت سے اس نے بیعت کی۔ جب اس نے پیٹھ پھیری حضرت نے پھر اسے بلایا اور قسمیں دیں کہ بیعت سے انحراف نہ کرنا اور عہد ہائے محکم اس ملعون سے لیے۔ الخ

نظم

ان کوفیوں نے کیسی دغا دی امیر کو

بن کر مرید قتل کیا اپنے پیر کو 

بدنام خارجی جو ہیں بغض و عناد میں

پر بڑھ گئے ہیں رافضی شر و فساد میں

مسلم کو بھی شہید کر کے میہماں

مظلوم کو نہ ایک بھی شیعہ نے دی اماں

پھر کر دیا شہید جناب حسینؓ کو     

ابن علیؓ رسولﷺ کہ اس نور عین کو 

بلوایا کس نے آپؓ کو لکھ کر مراسلات 

پھر کس نے ان سے روک لیا دجلہ و فرات

بھوکے پیاسے مار دیے اہل بیتؓ سب 

بن کر مرید پیر پہ ڈھایا تھا یہ غضب 

قاتل جنابؓ کے بھی روافض ہیں آہ آہ  

اس پر کتاب شیعہ کی ہیں سر بسر گواہ 

ماتم ہوا سیدنا کا گھر میں یزید کے 

ہیں ماتمی یہ گویا مرید اس عنید کے 

اس سنت یزید سے لائق ہے اجتناب

رونے میں پیٹنے میں ہر گز ہے نہ کچھ ثواب

صابر کو ملتا ہے اجر رب العباد سے  

چھوڑے جو صبر رہتا ہے خالی مراد سے  

کرنے سے جزع فزع کے ہوتا ہے بس گناہ

اس مسئلے پہ سارے ائمہ ہیں گواہ 

مطلوب بس نصیحت احباب ہے بس دبیر 

کینہ حسد سے اپنا مگر صاف ہے ضمیر