سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کا حسن اخلاق
علی محمد الصلابیعمیر بن اسحاق سے مروی ہے کہتے ہیں: سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کی گفتگو سے بہتر میرے نزدیک کسی اور کی گفتگو نہ تھی، میں نے ان سے کبھی کوئی غلط بات نہیں سنی سوائے ایک مرتبہ کے، سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما اور عمرو بن عثمان رضی اللہ عنہ کے مابین کسی بات کا جھگڑا تھا، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے کہا: ہمارے پاس اس کی ناک خاک آلود کردینے والی چیزوں کے علاوہ کچھ نہیں، یہ سب سے زیادہ سخت بات تھی جو میں نے کبھی سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے سنی۔
(البدایۃ والنہایۃ: جلد 11 صفحہ 198)