سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کا دوسرے کے ساتھ گولی نما پتھروں سے کھیلنا
علی محمد الصلابیسیدنا حسن رضی اللہ عنہ کا دوسرے کے ساتھ گولی نما پتھروں سے کھیلنا
(یہ ایک کھیل تھا جس میں گولی نما پتھر کے ٹکڑے لے کر ان کے بقدر گڑھا کھودا جاتا تھا، اس میں اپنا اپنا پتھر پھینکتے تھے جس کا پتھر گڑھے میں بیٹھ جاتا وہ بازی لے جاتا تھا اور جو اس سے باہر رہتا وہ بازی ہار جاتا تھا، ان پتھروں کو ’’المداحی‘‘ کہا جاتا تھا۔)
سلیمان بن شدید کہتے ہیں: میں سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے ساتھ گولی نما پتھروں سے کھیلتا تھا، جب میں بازی جیت جاتا تو مجھ سے کہتے: کیا تمھارے لیے درست ہے کہ جگر گوشۂ رسولﷺ کے کندھوں پر سوار ہو؟ اور جب وہ بازی جیت جاتے تو کہتے: کیا تم اس بات پر اپنے رب کا شکر نہیں ادا کرتے کہ تمھارے کندھوں پر جگر گوشۂ رسولﷺ سوار ہو۔
( الطبقات بتحقیق السلمی: جلد 1 صفحہ 294)