Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

آل فاطمہؓ کی توہین حضرت علیؓ پر تبرا بازی فضائل معاویہؓ گھڑے گئے(سیرت النبی شبلی)

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

آل فاطمہؓ کی توہین حضرت علیؓ پر تبرا بازی فضائل معاویہؓ گھڑے گئے(سیرت النبی شبلی) 

 الجواب اہلسنت 

آج کا ہر شخص جانتا ہے تبراء کس کا مذہب ہے ہر مذہب والا اپنے مذہب کی پیروی کے ساتھ حفاظت بھی کرتا ہے تبراء قبل ازیں بھی انہی کا مذہب تھا اور امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے زمانے میں بھی تبراء وہی کرتے تھے جو اہل اسلام کے دشمن تھے۔حیدر کرار رضی اللہ عنہ پر زبان درازی کی بنیاد بھی انہیں کرم فرماؤں نے رکھی ہو گی جو اس فعل کو حلال یا جائز سمجھتے ہیں لہذا تبرا بازی کا الزام حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ یا اہل اسلام کو دینا درست نہیں کیوں کہ ہم واضح کر چکے ہیں کہ تبرا بازی کا یہ مواد تیار کرنا ابو مخنف جیسے رافضی اور اسلام دشمن لوگوں کا تھا اور آج بھی انہی کے ہاتھ میں تبراء کا علم  ہے۔

اور اس طرح کی روایات اگر اہل سنت کی کتابوں میں بھی ہو تو بھی کیا تعجب ہے کہ رافضی ہاتھ تو اس سے بھی زیادہ اپنی صفائی دکھا چکے ہیں جیسا کہ ہم واضح کر چکے ہیں کہ بد زبانی کی ایسی روایات گھڑ کر اہل سنت کی کتابوں میں داخل کر دی گئی ہیں لہذا جہاں کہیں صاحب کتاب نے سند لکھی وہاں تو بات کھل گئی اور جہاں کسی نے صرف نظر کی وہاں بات چھپی کی چھپی رہ گئی۔