Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

بوہری لوگوں کے مال سے مسجد کی تعمیر


سوال: مسجد کی تعمیر میں بوہری لوگوں کا پیسہ لگ سکتا ہے یا نہیں؟

جواب: الله تعالیٰ جل شانہ فرماتے ہیں وان المسجد لله وقال اللّٰه تعالیٰ اِنَّمَا يَعۡمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰهِ الخ

(سورۃ التوبہ: آیت نمبر، 18)

مسجد الله تعالیٰ کا گھر ہے اور مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے۔ لہٰذا مسجد کو مسلمانوں کے حلال و پاک مال سے تعمیر کیا جائے۔ غیر مسلم اگر کچھ رقم تعمیر مسجد میں دے تو اس سے مسجد کے بیت الخلاء و غسل خانہ وغیرہ معمولی چیزیں جس پر عبادت نہ کی جاتی ہو بنانا جائز ہے۔

(فتاویٰ خلیلیہ: جلد، 2 صفحہ، 566)