Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کی عزت افزائی

  علی محمد الصلابی

اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے غلام حرملہ سے مروی ہے کہ اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما نے مجھے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا اور مجھ سے کہا: وہ تم سے پوچھیں گے، تمھارے آقا کی کیا خبر ہے؟ تو ان سے کہنا: آپ کے لیے ان کا ایک پیغام ہے، اگر آپ شیر کے منہ میں ہوں تب بھی میں آپ کے ساتھ رہنا پسند کروں گا، لیکن میری رائے میں معاملہ ایسا نہیں ہے۔ راوی کہتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو آپ نے مجھے کچھ نہ دیا، حسن، حسین اور عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہم کے پاس گیا تو انھوں نے ہدایا اور تحائف سے ہماری سواری کو لاد دیا۔

(ذخائر العقبی: صفحہ 237)