Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

رافضی اور قادیانی کو زکوٰۃ دینا


رافضی اور قادیانی کو زکوٰۃ دینا

بد مذہب کو زکوٰۃ دینا جائز نہیں ہے۔ در مختار میں ہے ولا یجوز صرفها لاهل البدع يہ حکم موجودہ زمانہ کے تمام نئے فرقوں کیلئے ہے، قادیانی رافضی وغیرہ۔ کیونکہ اہلِ سنت والجماعت کے بہ خلاف عقائد پر اصرار رکھتے ہیں اور توہین خدا تعالیٰ و رسولﷺ و تنقیص شانِ رسالت کرتے ہیں اور قرآن کریم کو عیب لگاتے ہیں، یقیناً زکوٰۃ کا مصرف نہیں۔ اور بالخصوص رافضی اور قادیانی ان میں پیش پیش ہیں اور بالاتفاق علمائے کرام یہ لوگ اپنے مخصوص عقائد کی بناء پر کافر و مرتد ہیں تو انہیں زکوٰۃ دینا حرام سخت حرام و سخت حرام ہے، اور دی تو زکوٰۃ ادا نہ ہو گی، کیونکہ مرتد ہر اعتبار سے غیر مسلم کے حکم میں ہے اور غیر مسلم کو زکوٰۃ دینا ہرگز ہرگز جائز نہیں اگرچہ ذمی ہو۔

(فتاویٰ خليليہ: جلد، 1 صفحہ، 478)