Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے مابین کا معاملہ

  علی محمد الصلابی

ابن خلکان نے (صیغۂ تمریض کے ساتھ) ذکر کیا ہے، کہا جاتا ہے کہ سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے مابین کوئی بات ہوگئی، دونوں میں سے ہر ایک نے دوسرے سے قطع تعلق کرلیا، سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: تمھارے بھائی تم سے بڑے ہیں تمھیں ان کے پاس جانا چاہیے، انھوں نے کہا: فضیلت ابتداء کرنے والے کے لیے ہوتی ہے، مجھے یہ ناپسند ہے کہ مجھے میرے بھائی پر فضیلت حاصل ہو، یہ بات حسن رضی اللہ عنہ تک پہنچی تو وہ ان کے پاس آئے۔

(وفیات الأعیان: جلد 2 صفحہ 69)