والد، والدہ، ماموں، خالہ، چچا، پھوپھی کے اعتبار سے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سب سے بہتر تھے
علی محمد الصلابیسیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ اور سرداروں کی ایک جماعت تھی، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا:
والد، والدہ، ماموں، خالہ، چچا اور پھوپھی کے اعتبار سے کون سب سے بہتر ہے؟ نعمان بن عجلان زرقانی رضی اللہ عنہ اٹھے، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر کہا: یہ ہیں، ان کے والد سیدنا علی رضی اللہ عنہ، والدہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا، چچا جعفر رضی اللہ عنہ، پھوپھی ام ہانی بنت ابوطالب رضی اللہ عنہا، ماموں قاسم رضی اللہ عنہ، اور خالہ زینب رضی اللہ عنہا ہیں۔
(تاریخ ابن عساکر: جلد 14 صفحہ 70)