غیر مسلم سے مسجد کی مرمت کے لئے امداد لینا
سوال: ایک مسجد مسلمان کی زمین میں مسلمانوں کی بنائی ہوئی ہے۔ اس مسجد کی مرمت ایک ہندؤ نے کرائی ہے۔ اس مسجد یا اس میں نماز کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب: مسجد کی تعمیر و مرمت میں غیر مسلم سے امداد نہ لی جائے۔ بہرحال جبکہ غیر مسلم کا روپیہ اس میں لگ چکا ہے تو وہ مسجد، مسجد ہی ہے۔
(فتاویٰ خليليہ: جلد، 2 صفحہ، 542)