ثالثا سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے اقوال، خطبے اور نصیحتیں…

ثالثا سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے اقوال، خطبے اور نصیحتیں جنھیں لوگوں نے محفوظ رکھا

  علی محمد الصلابی

1۔ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کا قول ہے: تین چیزیں لوگوں کی ہلاکت کا باعث ہیں، تکبر، حرص اور حسد۔ تکبر دین کو ہلاک کر دیتا ہے، اسی کے باعث ابلیس ملعون قرار پایا۔ حرص نفس کی دشمن ہے، اسی کے باعث آدم علیہ السلام جنت سے نکالے گئے۔ حسد برائی کے لیے راہ نما ہے، اسی کے سبب قابیل نے ہابیل کو قتل کردیا۔

(علموا أولادکم محبۃ آل بیت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم:  صفحہ 31)

یہ دل کی بیماریاں ہیں جن سے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے ڈرایا ہے، یہ بڑی ہی تشویش ناک بیماریاں ہیں، اس کی کچھ تفصیلات درج ذیل ہیں: