کافر کو مسجد میں مزدوری پر لگانا
سوال: کافر کو تعمیر مسجد میں مزدوری پر لگانا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
جواب: کوشش کیجئے کہ تعمیر مسجد کیلئے فراہم کیا ہوا پیسہ مسلمانوں ہی کے پاس جائے اور اس سے کافر کو کوئی فائدہ نہ پہنچے، اور اگر کافر کو مزدوری پر لگا ہی لیا ہے تو اسے مسجد کے اندر نہ جانے دیں اور جتنی جلدی ہو سکے۔ اسے اس کام سے الگ کر دیں، اگرچہ اس سے جو کام لیا گیا اسے ناجائز نہیں کہا جائے گا۔
(فتاویٰ خلیلیہ: جلد، 3 صفحہ، 121)