تکبر کی بیماری
علی محمد الصلابیسیدنا حسن رضی اللہ عنہ کا قول: تکبر دین کو ہلاک کر دینے والا ہے، اور اسی کے باعث ابلیس ملعون قرار دیا گیا:
تکبر کی ضد تواضع ہے، اور تکبر یہ ہے کہ کوئی اپنے آپ کو بڑا سمجھے اور دوسروں کو حقارت کی نظر سے دیکھے، یہ بہت بڑی آفت ہے، یہیں سے بہت ساری مصیبتیں جنم لیتی ہیں، یہی چیز اللہ کے عذاب و غضب کا مؤجب ہوتی ہے، اس لیے کہ کبریائی اللہ کا حق ہے، اس کے علاوہ یہ کسی اور کے لیے سزاوار نہیں، اس لیے کہ اس کے علاوہ سبھی مملوک بندے ہیں، وہی حقیقی مالک و معبود اور قادر مطلق ہے، متکبر اس بات کا مستحق ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے کمر توڑ عذاب میں مبتلا کردے، اس کو ذلیل و رسوا کردے، اس لیے کہ اس نے اپنے مقام و مرتبہ سے تجاوز کیا ہے اور جو مخلوق کے شایانِ شان نہیں اس کا ارتکاب کیا ہے۔
(منہج الإسلام فی تزکیۃ النفس: 342)