Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مولوی حکیم محمد حشمت علی حنفی قادری بریلوی رحمۃ اللہ کا فتویٰ تعزیہ داری میں چندہ دینے اور شرکت کرنے کا حکم


مولوی حکیم محمد حشمت علی حنفی قادری بریلویؒ کا فتویٰ

تعزیہ داری جس طرح رائج ہے متعدد معاصی و منکرات کا مجموعہ اور گناہ ناجائز و بدعت شیعہ باعثِ عذابِ الٰہی طریقہ روافض ہے، اسے جائز نہ کہے گا مگر بے علم اور احکام شریعت سے نا واقف حضور اقدسﷺ فرماتے ہیں كل بدعة ضلالة وكل ضلالة في النار دوسری حدیث میں ہے شر الأمور محدثاتها وكل محدثة بدعة وكل بدعة ضلالة

پس تعزیہ کا بنانے والا اس میں دامے درمے قدمے مدد کرنے والا، اس پر شیرینی چڑھانے والا، فاتحہ دینے والا سب گنہگار مستحق عذاب نار ہے، کہ یہ سب باتیں بدعت و اعسائیت علمی المعصیت ہیں اور حرام سخت عذاب کا باعث ہے۔ اللہ تعالیٰ جل شانہ فرماتے ہیں

وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَى الۡاِثۡمِ وَالۡعُدۡوَانِ‌ 

(سورۃ المائدہ: آیت نمبر، 2)

مسلمانوں کو چاہئے کہ اس بدعت شیعہ سے بموجب حدیث ایاکم و محدثات الامور سے بچیں اور دور رہیں اور کسی طرح اس میں شرکت نہ کریں۔

 (بحوالہ فتاوىٰ رحيميہ: جلد، 2 صفحہ، 224)