Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

حضور اکرمﷺ نے منافقین کے ساتھ بیٹھنے کی ممانعت فرمائی ہے


حضور اکرمﷺ نے منافقین کے ساتھ بیٹھنے کی ممانعت فرمائی ہے

حضور اکرمﷺ نے اپنے ہم نشینوں کو بھی ہدایت کر رکھی تھی کہ منافقین کو اپنی صحبت میں نہ آنے دیں، ان کے ساتھ بیٹھنا نہ ہو، یہ منافق ہماری مجلسوں میں بٹھائے جانے کے لائق نہیں۔

لا تصاحب الا مؤمنا ولا ياكل طعامك الا تقی۔ 

(ترمذی: جلد، 2 صفحہ، 26)

 ترجمہ: تو نہ بیٹھ مگر صرف مؤمن کے ساتھ، اور تیرے ساتھ مل کر نہ کوئی تیرا کھانا کھائے مگر وہی جو خدا سے ڈرنے والا ہو۔

بلکہ ایک دفعہ آپﷺ نے یہ بھی فرمایا۔ سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ آپﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا۔

لا تجالسوا اهل القدر و لا تفاتحوھم۔ 

ترجمہ: تم ان لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھو جو تقدیر کے منکر ہیں اور انہیں اپنے ساتھ نہ ملاؤ۔ 

(معیار صحابیت: صفحہ، 17)