حضور اکرمﷺ نے منافقین کے ساتھ کھانے پینے کی ممانعت فرمائی ہے
حضور اکرمﷺ نے مؤمنین کو ہدایت دے رکھی تھی کہ وہ منافقین کے ساتھ اُٹھنے بیٹھنے اور ان کے ساتھ مل کر کھانے پینے سے پرہیز کریں، تاکہ دونوں کسی سماجی پیرائے میں مخلوط نہ سمجھے جائیں۔ حضور اکرمﷺ کو اللہ تعالیٰ جل شانہ نے یہ کہہ رکھا تھا کہ کچھ وقت کے لیے آپﷺ ان کے خلاف کاروائی نہ کریں۔ حضرت ابوسعید خدریؓ فرماتے ہیں انہوں نے حضور اکرمﷺ کو یہ فرماتے سنا۔
لا تصاحب الا مؤمنا ولا ياكل طعامك الا تقى۔
(ترمذى: جلد، 2 صفحہ، 26)
ترجمہ: تم مل جل کر صرف مؤمنوں کے ساتھ رہو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والوں کے ساتھ ہی تمہارا کھانا پینا رہے۔ (معیار صحابيت: صفحہ، 29)