Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مفتی محمود رحمۃ اللہ کے دشمن سے اتحاد نہیں تو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دشمن سے اتحاد کیوں؟


جرنیل اہلِ سنت حضرت مولانا محمد اعظم طارق شہید رحمۃ اللہ کے فرمودات

فرمایا اب آپ بتلائیں تھوڑا سا سوچیں جو شخص حضرت مفتی محمود کو گالیاں دیتا ہو آپ سچ بتائیں مولانا فضل الرحمٰن صاحب اس آدمی کے ساتھ اتحاد کر سکتے ہیں؟ جو شخص حضرت مولانا عبداللہ درخواستی صاحبؒ کو گالیاں دیتا ہو، تو درخواستی خاندان کا کوئی شخص اس کے ساتھ اتحاد کر سکتا ہے؟ جو شخص حضرت مولانا عبدالحق صاحبؒ کو گالیاں دیتا ہو، مولانا عبدالحقؒ کے بیٹے اس کے ساتھ اتحاد کر سکتا ہے؟ جو مودودی کو گالیاں دیتا ہو جماعت اسلامی کا کوئی لیڈر اس کے ساتھ اتحاد کر سکتا ہے؟

تو بھئی بات یہ ہے کہ جتنا کسی کو اپنے باپ سے اپنے استاد سے اپنے بزرگ سے پیار ہے۔ ہمیں اس سے کروڑ مرتبہ زیادہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے پیار ہے۔ تو بھئی آدمی اپنے باپ کے دشمن کے ساتھ نہیں بیٹھتا تو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہمارے پیروں مرشد ہیں، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہمارے مقتداء اور پیشوا ہیں، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہمارے ایمان ہیں، ہم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دشمنوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔(افکار اعظم: صفحہ، 24)