قیس و معاویہ رضی اللہ عنہما سے متعلق ایک خبر جو صحیح نہیں ہے
علی محمد الصلابیسیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے قیس بن سعد رضی اللہ عنہما سے کہا: تم ایک یہودی پوپ ہو، اگر ہم غالب آ گئے تو تمھیں قتل کردیں گے اور اگر تم غالب آئے تو ہم تمھیں معزول کردیں گے، تو انھوں نے جواباً کہا: تم اور تمھارے باپ جاہلیت کے دو بت ہو، تم دونوں نہ چاہتے ہوئے اسلام میں داخل ہوئے، اور چاہت کے ساتھ اس سے نکل گئے۔
(سیر أعلام النبلاء: جلد 3 صفحہ 111)
امام ذہبیؒ فرماتے ہیں: یہ خبر منقطع ہے اور منقطع ضعیف کی قسموں میں سے ہے۔