Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

قیس بن سعد رضی اللہ عنہما کی وفات

  علی محمد الصلابی

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور خلافت کے آخر میں قیسؓ کی وفات ہوئی، خلیفہ بن خیاط

(الإصابۃ: جلد 5 صفحہ 361)

 اور امام ذہبیؒ (سیر أعلام النبلاء: جلد 3 صفحہ 112)

کی یہی رائے ہے۔ ابن حبان کہتے ہیں کہ عبدالملک کے دور خلافت 85ھ میں قیس رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی۔

(الإصابۃ: جلد 5 صفحہ 361)

 ابن حجرؒ نے خلیفہ بن خیاط اور امام ذہبیؒ کی موافقت کی ہے۔

(الإصابۃ: جلد 5 صفحہ 361)

ابن عبدالبر کہتے ہیں: ’’قیس رضی اللہ عنہ نے مدینہ میں سکونت اختیار کرلی، عبادت میں مشغول ہوگئے تاآنکہ وہیں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور حکومت 60ھ میں وفات پائی، دوسری روایت کے مطابق 59ھ میں، آپ بہت لمبے اور بے ریش تھے۔‘‘

(الاستیعاب: جلد 3 صفحہ 1293