Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

عبید اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے بچے اور بیویاں

  علی محمد الصلابی

عبید اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی اولاد

1: محمد (انھی سے آپ کی کنیت ابومحمد تھی، ان کی والدہ فرعہ (الطبقات: بتحقیق السلمی: جلد 1 صفحہ 212)

بنت قطن بن حارث بن حزن بن بجیر بن ہزم بن ہلال بن عامر تھیں۔)

2: عباس (الطبقات: بتحقیق السلمی: جلد 1 صفحہ 212)

3: عالیہ (ان سے علی بن عبداللہ بن عباس بن عبدالمطلب نے شادی کی، انھی کے بطن سے محمد بن علی پیدا ہوئے جن کی اولاد میں عباسی خلافت رہی۔)

4: میمونہ (ان تینوں کی والدہ عائشہ بنت عبداللہ بن مذحج تھیں۔)

(الطبقات: بتحقیق السلمی: جلد 1 صفحہ 212)

5: لبابہ

6: ام محمد (ان دونوں کی ماں عمرہ بنت غریب حمیری(الطبقات: جلد 1 صفحہ 212) تھیں)

7: عبدالرحمٰن 

8: قثم (الطبقات:جلد 1 صفحہ 213)ان دونوں کی والدہ ام حکیم بنت قارظ بن خالد کنانیہ( تھیں)

9: عبداللہ 

10: جعفر

11: ام کلثوم 

12: عمرہ

13: ام عباس (ان سب کی والدہ ام ولد یعنی لونڈی تھیں) 

(الطبقات: جلد 1 صفحہ 214، نسب قریش: صفحہ 31)