آمدم بر سر مطلب
مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہمضمون اتنا لمبا ہو گیا ہے کہ اصل مضمون سے ہم بہت دور جا پڑے ہیں حدیث ثقلین کی بحث ہو رہی تھی جو شیعہ خلافت بلافصل سیدنا امیرؓ (سیدنا علیؓ) پر ایک دلیل پیش کرتے ہیں سو ثقلِ اکبر قرآن کریم سے شیعہ کے انکار کو زبردست دلائل سے ثابت کیا گیا ہے پھر ثقلِ اصغر ائمہ اہلِ بیتؓ کی ہتک و توہین کی تشریح بھی کر دی گئی ہے اور یہ کہ ائمہ اطہار کے ذمہ شیعہ ایسے گندے اور متعفن شرمناک مسائل منسوب کرتے ہیں جو ان کی سراسر ہتک و توہین ہے اس لیے شیعہ کو حدیثِ ثقلین دائرہ اسلام سے ہی خارج کیے دیتی ہے کجا یہ بات کہ وہ اس سے استدلال کر سکیں۔