بسر بن ابوارطاۃ رضی اللہ عنہ اور عبید اللہ رضی اللہ عنہ کے دو لڑکوں کے قتل کی حقیقت
علی محمد الصلابیبعض تاریخی کتابوں میں ذکر آتا ہے کہ عبید اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے دو لڑکوں عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ اور قثم رضی اللہ عنہ کو یمن میں بسر بن ابی ارطاۃ رضی اللہ عنہ نے قتل کر دیا، نیز سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بعض دوسرے مؤیدین کو بھی قتل کیا، پھر شام لوٹ گئے، اس سے پہلے امیر المؤمنین نے جاریہ بن قدامہ سعدی کو بھیجا تھا، چنانچہ انھوں نے بھی بسر رضی اللہ عنہ کی طرح یمن میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بعض محبین کو قتل کردیا تھا۔
(تاریخ الطبری: جلد 6 صفحہ 55)