سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے گھرانے میں خوبصورتی، تفقہ اور جود و سخا
علی محمد الصلابیابوالعباس احمد طبری مکی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت کے تراجم پر مشتمل اپنی کتاب ’’ذخائر العقبی فی مناقب ذوی القربی‘‘ میں ذکر کیا ہے:
’’کہا جاتا تھا کہ جسے خوبصورتی، تفقہ اور جود و سخا یکجا چاہیے وہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے گھرانے میں چلا جائے، خوب صورتی فضل رضی اللہ عنہ کے پاس، تفقہ عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس اور سخاوت و فیاضی عبید اللہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھی۔‘‘
(ذخائر العقبیٰ: صفحہ 394)