عبید اللہ رضی اللہ عنہ کی سخاوت و فیاضی سے متعلق اشعار
علی محمد الصلابیسیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے: عبید اللہ رضی اللہ عنہ نے قبیلۂ قریش کو سخاوت و فیاضی سکھلائی ہے، وہ عربوں میں سب سے زیادہ سخی تھے، ان کے بارے میں قریش کے ایک شاعر نے کہا:
و علمہا عبید اللّٰہ ما لم تکن تأتیہا من شیم الکرام
’’عبید اللہ نے قریش کو اچھے لوگوں کے وہ اعلیٰ اخلاق سکھلائے جو ان میں نہیں پائے جاتے تھے۔‘‘
وورّثہامکارم ثابتات نفی عنہا بہا لوم اللئام
’’ان میں وہ ٹھوس مکارم اخلاق پیدا کیے، جن کے ذریعہ سے ملامت گروں کی ملامت کو ختم کر دیا۔‘‘
وصیۃ ہاشم و بنی أبیہ قصی، و الہمام بن الہما
(تاریخ دمشق: جلد 39 صفحہ 355)
’’وہ ہاشم و قصی کے جانشین اور بہادر و سخی باپ کے بہادر و سخی بیٹے تھے۔‘‘