Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

سیدنا حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ اور سیدنا حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے دشمنوں سے اعلان بیزاری کرنا ضروری ہے


سیدنا حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ اور سیدنا حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے دشمنوں سے اعلانِ بیزاری کرنا ضروری ہے

سالم بن ابی حفصہ جو کہ شیعہ ہے یہ کہتا ہے کہ میں نے سیدنا ابو جعفر اور اس کے بیٹے سے سنا، ان کا پورا نام جعفر بن محمد بن حسین بن علی بن ابی طالب ثابت ہے۔ یہ اہلِ بیت کے امام فرما رہے ہیں اور سالم نے سوال کیا ہے کہ حضرت صدیق اکبرؓ اور حضرت فاروق اعظمؓ کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ انہوں نے فرمایا اے سالم ان دونوں سے دوستی رکھو اور جو ان دونوں کا دشمن ہے، اس سے بیزاری کرو، یہ دونوں حضراتؓ راہِ ہدایت کے پیشوا تھے۔ اور کہا اے سالم کیا کوئی آدمی اپنے دادا کو گالی دے سکتا ہے۔ سیدنا صدیق اکبرؓ میرے دادا ہیں۔ اگر میں ان دونوں سے دوستی نہ رکھتا ہوں تو مجھے حضور اکرمﷺ کی سفارش ہی حاصل نہ ہو۔ میں ان کے دشمنوں سے اعلانِ بیزاری کرتا ہوں اور جو ان دونوں سے بیزار ہے اللہ تعالیٰ جل شانہ اس سے بیزار ہے۔

(اثناء عشریہ عقائد و نظریات کا جائزہ اور گھناؤنی سازشیں: صفحہ، 210)