عبداللہ بن جعفر کی اولاد اور بیویاں
علی محمد الصلابیعبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما کے پچیس بچے تھے:
1: جعفر اکبر (انھی سے آپ کی کنیت ابوجعفر تھی، ان کی والدہ امیہ تھیں، جن کی کنیت ام عمرو بنت خراش عبسیہ تھی)
(الطبقات الکبری بتحقیق السلمی: جلد 2 صفحہ 6)
2: محمد
3: عباس
4: ام کلثوم (ان سب کی ماں زینب بنت علی بن ابی طالب تھیں، اور زینب کی ماں فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھیں)
(الطبقات الکبری بتحقیق السلمی: جلد 2 صفحہ 6)
5: حسین
6: عون
7: عون اصغر (عون اصغر، حسین بن علی کے ساتھ قتل کردیے گئے، ان کا کوئی جانشین نہیں رہا،
(الطبقات الکبری بتحقیق السلمی: جلد 2 صفحہ 6)
اور دونوں کی ماں جمانہ بنت مسیب بن نجبہ بن ربیعہ بن عوف بنوفزارہ میں سے تھیں۔)
(الطبقات الکبری بتحقیق السلمی: جلد 2 صفحہ 6)
8: ابوبکر
9: عبید اللہ
10: محمد (ان سب کی ماں خوصاء بنت خصفہ بنت ثقیف بن عابد بن عدی بن حارث بن تیم اللہ بن ثعلبہ بن بکر بن وائل تھیں)
(الطبقات الکبری بتحقیق السلمی: جلد 2 صفحہ 6)
11: صالح
12: یحییٰ
13: ہارون
14: موسیٰ (ان میں سے کسی کا بھی کوئی جانشین نہ رہا)
15: جعفر
16: ام ابیہا
17: ام محمد (ان سب کی ماں لیلیٰ بنت مسعود بن خالد تھیں)
18: حمید
19: حسن (ان دونوں کی ماں ام ولد تھیں)
20: جعفر
21: ابوسعید (ان دونوں کی ماں ام الحسن بنت کعب بن عبداللہ بن ابوبکر بن کلاب بن ربیعہ بن عامر بن صعصعہ تھیں)
(الطبقات الکبری بتحقیق السلمی: جلد 2 صفحہ 6)
22: معاویہ
23: اسحاق
24: قثم (ان کا کوئی جانشین نہیں رہا)
25: ام عون (ان سب کی ماں مختلف ام ولد تھیں)
(الطبقات الکبری بتحقیق السلمی: جلد 2 صفحہ 6)