Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

آج کے بعد میرے بھائی پر گریہ وزاری مت کرنا

  علی محمد الصلابی

عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انھیں جعفر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے تین دن بعد خبر دے کر ان کے پاس آئے اور فرمایا: آج کے بعد میرے بھائی پر گریہ وزاری مت کرنا، پھر فرمایا: میرے بھائی کے بچوں کو میرے پاس لاؤ، ہمیں لایا گیا جب کہ ہم چھوٹے تھے، آپﷺ نے فرمایا: حجام کو بلاؤ، آپﷺ نے حکم دیا، اس نے ہمارا سر مونڈا، پھر فرمایا: محمد تو ہمارے چچا ابوطالب جیسے ہیں، اور عبداللہ ساخت و اخلاق میں میرے مشابہ ہیں، پھر میرا ہاتھ پکڑ کر اوپر اٹھایا اور فرمایا: اے اللہ! جعفر کے بچوں کی دیکھ ریکھ کر، اور عبداللہ کی تجارت میں برکت دے، کہتے ہیں پھر ہماری والدہ آئیں اور ہماری یتیمی کا تذکرہ کیا، آپﷺ نے فرمایا: تمھیں ان کے فقر و فاقہ کا خوف ہے جب کہ میں دنیا و آخرت میں ان کا ولی ہوں۔

(مسند أحمد: جلد 1 صفحہ 24، اس کی سند قوی ہے۔)