نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انھیں اپنی سواری پر سوار کرنا
علی محمد الصلابیعبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی سفر سے آتے تو اپنے گھرانے کے بچوں سے ملتے، کہتے ہیں: آپﷺ ایک سفر سے تشریف لائے، چنانچہ مجھے آپﷺ تک لے جایا گیا، آپﷺ نے مجھے اپنے سامنے سوار کر لیا، کہتے ہیں، پھر فاطمہ رضی اللہ عنہا کے دونوں بیٹوں میں سے ایک (حسن رضی اللہ عنہ یا حسین رضی اللہ عنہ) کو لایا گیا، آپﷺ نے انھیں پیچھے سوار کر لیا، کہتے ہیں کہ ایک سواری پر ہم تین آدمی مدینہ میں داخل ہوئے۔
(صحیح مسلم: حدیث نمبر 2428)