نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کے لیے دعا کرنا
علی محمد الصلابیعمرو بن حریث سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے، وہ بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے، آپﷺ نے فرمایا: اے اللہ! عبداللہ کی تجارت میں برکت عطا فرما۔
(سیر أعلام النبلاء: جلد 3 صفحہ 458، مجمع الزوائد: جلد 9 صفحہ 286، دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔)
عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سر پر تین مرتبہ دستِ شفقت پھیرا اور ہر مرتبہ یہ دعا فرمائی: اے اللہ جعفر کے بچوں کی حفاظت فرما۔
(مسند أحمد: جلد 1 صفحہ 204، اس کی سند قوی ہے۔)