Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کی بیعت

  علی محمد الصلابی

ہشام بن عروہ اپنے والد عروہ سے روایت کرتے ہیں کہ عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما دونوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی جب کہ وہ سات سال کے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب انھیں دیکھا تو ہنس پڑے، اپنا ہاتھ پھیلایا اور ان دونوں سے بیعت لی۔

(المستدرک: جلد 3 صفحہ 566، 567، اس کی سند میں اسماعیل بن عیاش ضعیف ہیں۔)

صحیح بات یہ ہے کہ عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما ہجرت کے سال پیدا ہوئے۔

(الإصابۃ: جلد 4 صفحہ 38)