رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے جعفر رضی اللہ عنہ کے بچوں کی خبرگیری
علی محمد الصلابیجابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے کہا: کیا بات ہے، میرے بھائی کے بچے دبلے پتلے ہیں، کیا انھیں فقر و فاقہ لاحق ہے؟ کہا: نہیں، لیکن انھیں نظر بد جلد لگ جاتی ہے، کیا میں ان پر دعا پڑھ کر دم کر دیا کروں؟ پوچھا: کون سی دعا؟ چنانچہ انھوں نے آپﷺ سے دعا ذکر کی، آپﷺ نے فرمایا: پڑھ کر ان پر دم کر دیا کرو۔
(الطبقات تحقیق السلمی: جلد 2 صفحہ 18، اس کی سند ضعیف ہے۔)