Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

بری صحبت کا اثر


بُری صحبت کا اثر

بُری صحبت کا اثر ضرور ہوتا ہے۔ مثلاً بد دین کی صحبت کا اول اثر یہ ہوتا ہےکہ منکر پر تغیر نہیں ہوتا یعنی گناہ دیکھ کر خفگی نہیں ہوتی۔ اور یہ نا ممکن ہے کہ بد دین کی صحبت کا اثر نہ ہو بلکہ ایک لمحہ ہی کے بد دین کی صحبت سالہا سال کے مجاہدہ کو غارت کر دیتی ہے۔ چنانچہ حضرت حکیم الامت مولانا محمد اشرف علی تھانویؒ نے اپنے مواعظ حسنہ میں ایک واقعہ بیان فرمایا کہ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر جو رشوت نہیں لیتے تھے ان کی بیوی اور ایک سپاہی کی بیوی کسی شادی کی تقریب میں جمع ہوئیں۔ پولیس سپاہی کی بیوی تو زیورات میں لدی ہوئی تھی، لباس بھی نہایت اعلیٰ نفیس قسم کا تھا اس کے مقابلہ میں پولیس آفیسر کی بیوی کا معمولی لباس اور برائے نام زیور تھا، باہم جب تعارف ہوا تو چند منٹوں کی صحبت اثر کر گئی اور پولیس آفیسر کی بیوی اپنے شوہر کو رشوت لینے پر مجبور کرنے پر تل گئی اور کہنے لگی کہ مقام افسوس میرے پاس ایک معمولی سپاہی کی بیوی کے برابر بھی زیور نہیں۔ 

(خطبات جمعہ: جلد، 1 صفحہ، 362)